Dec ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۳:۴۰ Asia/Tehran
  • امریکا دہشت گردوں کی حمایت کر رہا ہے، روس کا بیان

روس کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکی فوج شام میں دہشت گرد گروہوں کی مکمل حمایت کر رہی ہے۔

روس کی مسلح افواج کے سربراہ والری گراسیموف نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر اس وقت شام میں صرف دریائے فرات کے مشرقی علاقے میں ہی رہ گئے ہیں جو امریکی فوج کے کنٹرول میں ہے-

روسی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ شام میں دہشت گردوں کی حمایت کر کے امریکی حکومت بحران کو جاری رکھے ہوئے ہے-

واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر اس وقت شام کے التنف علاقے میں موجود ہیں جو دریائے فرات کے مشرقی علاقے میں واقع ہے اور جس پر امریکی فوج کا کنٹرول ہے-

شام کا بحران دو ہزار گیارہ میں امریکا اور اس کے اتحادی ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے حملوں سے پیدا کیا گیا تھا۔

اس بحران کا مقصد علاقے کا توازن اسرائیل کے حق میں کرنا تھا لیکن شامی فوج نے استقامتی فورس کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کا قلع قمع کر دیا۔