• فرانس میں یلوجیکٹ مظاہرے کے نتیجے میں ایفل ٹاور اور لوور میوزیم بند

فرانس کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے کے روز ایفل ٹاور، لوور میوزیم اور دسیوں دیگر سیاحتی مراکز بند رکھے جائیں گے۔

یلو جیکٹ والوں کے مظاہرے کے موقع پر فرانس کی حکومت نے ہفتے کے روز سیاحتی مراکز بند رکھنے کے علاوہ ملک بھر میں ہزاروں کی تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فرانسیسی وزیراعظم اڈورڈ فلیپ نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں نواسی ہزار سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی طرح کی بدامنی اور ناخوشگوار واقعے کو روکا جا سکے۔فرانس کے مختلف علاقوں میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے بعد حکومت فرانس، مظاہرین کے مطالبات ماننے پر مجبور ہو گئی ہے تاہم مظاہرین کا کہنا ہے کہ احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری رکھا جائے گا۔

ٹیگس

Dec ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۳:۵۰ Asia/Tehran
کمنٹس