Dec ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے داماد اور بن سلمان کے خصوصی تعلقات کا انکشاف

اخبار نیویارک ٹائمز نے جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی ولیعہد کے ساتھ امریکی صدر کے مشیر کے مسلسل رابطے ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

اخبار نیو یارک ٹائمز نے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ کے تین سابق عہدیداروں نے اس اخبار کو بتایا ہے کہ امریکی صدر کے مشیر اور داماد کوشنر اور سعودی ولیعہد بن سلمان کے درمیان مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد بھی رابطے جاری ہیں۔

اس اخبار نے ان دونوں درمیان ایمیل اور پیغامات کے تبادلے کی طرف بھی اشارہ کیا ہے۔

دریں اثنا امریکی سینیٹ کے گیارہ ڈیموکریٹ اراکین نے ایک بار پھر ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ اپنے مالی اداروں کے رابطوں کی وضاحت کریں اور ان رابطوں کو شفاف بنائیں۔

واضح رہے کہ امریکی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ جمال خاشقجی کا قتل سعودی ولیعہد بن سلمان کے براہ راست حکم سے ہوا ہے مگر امریکی حکومت اس بات کو نظرانداز کر کے اب تک سعودی عرب کے خلاف کوئی بھی کارروائی کرنے سے گریز کرتی رہی ہے اور وہ اس ملک کے ساتھ فوجی سمجھوتوں کا بھی تحفظ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ٹیگس

کمنٹس