Dec ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۱:۲۱ Asia/Tehran

فرانس میں مہنگائی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

پورے فرانس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف جاری تحریک میں شامل افراد صدر میکرون کے استعفے کا مطالبہ کرنے لگے ہیں ۔ یلو ویسٹ موومنٹ کی طرف سے اس ہفتے بھی ملک گیر احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔ 

سوا لاکھ سے زائد افراد مظاہروں میں شریک  ہیں۔ تمام بڑے بڑے شہر میدان جنگ کا منظر پیش کرتے رہے مظاہرین نے کاریں اور رکاوٹیں نذر آتش کیں، شیشے توڑے، کئی دکانیں لوٹ لی گئیں اور املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

اسی ضمن میں فرانس کے شہر بورڈو میں اپل کے شو روم کو مظاہرین نے لوٹ لیا۔

ٹیگس