Dec ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۹:۵۱ Asia/Tehran
  • لندن میں مظاہرین کے دو گروہوں کے درمیان جھڑپ

لندن کی پولیس نے کہا ہے کہ لندن میں انتہائی دائیں بازو کے گروہوں اور اسی طرح نسل پرستی اور فاشیزم کی مخالف تنظیموں کے بیک وقت مظاہروں کے دوران تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا نے خبردی ہے کہ تقریبا پندرہ ہزار افراد نے نسل پرستی اور فاشیزم کے خلاف لندن میں مظاہرہ کیا جس کے دوران پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا - مظاہرین اپنے ہاتھوں ایسے بینر پلی کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر اسلام مخالف شدت پسند تنظیم انگلش ڈیفنس لیگ کے بانی ٹامی ربینسن اور اسی طرح یوکیپ پارٹی کے خلاف نعرے درج تھے - مظاہرین اسلاموفوبیا پھیلانے والوں اور نسل پرستی کو ہوا دینے والوں کے خلاف نعرے بھی لگارہے تھے - دوسری جانب انتہائی دائیں بازو کی جانب یوکیپ کے تقریبا تین ہزار افراد نے بریگزیٹ کے خلاف لندن میں وزارت عظمی کے قریب اجتماع کیا - دونوں ہی مظاہروں کے دوران سیکورٹی فورس اور بلوا پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی - خبروں میں کہا گیا ہے کہ جیسے ہی دونوں طرف کے مظاہرین لندن کے معروف ٹرفالگراسکوائر پر پہنچے ان کے درمیان جھڑپ ہوگئی اور پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا - برطانیہ میں پچھلے چند مہینوں سے نسل پرستانہ اور اسلام مخالف اقدامات میں تیزی آئی ہے -