Dec ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۹:۳۵ Asia/Tehran
  • سابق امریکی سینیٹر کا ٹرمپ کی پالیسیوں پر انتباہ

چالیس سے زائد سابق امریکی سینیٹروں نے صدر ٹرمپ کے نام خط میں عالمی تعلقات کے حوالے سے ان کے تباہ کن رویئے کی بابت سخت خبر دار کیا ہے۔

امریکہ کی دونوں سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے چوالیس سابق سینیٹروں کی جانب سے لکھے جانے والے اس خط میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں امریکی اقدار اور قومی سلامتی کا معاملہ انتہائی خطرناک دور میں داخل ہوگیا ہے۔

اس خط میں ملک میں آئینی بحران اور جمہوریت کے خطرے میں پڑجانے کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے۔ خط میں بحرانی صورتحال کے تدارک کے لئے سینیٹ کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صدر نکسن کے مواخذے کے موقع پر سینیٹ نے ایک مشکل فیصلہ کیا تھا اور اب وقت آن پہنچا ہے کہ سینیٹ ایک بار پھر لازمی تدابیر اپنانے کی تیاری کرے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی داخلہ اور خارجہ پالیسی کی امریکا کے اندر اور بیرون ملک سخت مخالفت کی جارہی ہے۔

ٹیگس