Dec ۱۲, ۲۰۱۸ ۰۸:۲۷ Asia/Tehran
  • امریکی حمایت کے بغیر سعودی فارسی بولنے لگیں گے: امریکی سینیٹر

امریکی سینیٹر نے سعودی عرب کو صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکہ کے ریپبلکن سینیٹر لنزی گراہم نے کہا ہے کہ سعودی عرب امریکی حمایت کے بغیر کچھ نہیں، اگر امریکی حمایت حاصل نہ ہو تو ایک ہفتے کے اندر سعودی عرب میں یہ نوبت آجائے کہ لوگ فارسی بولنے لگیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی فوج میں مقابلہ کرنے کی ذرا سی بھی صلاحیت نہیں۔

سینیٹر گراہم کا کہنا تھا کہ سی آئی اے کی بریفنگ لینے والے کسی بھی سینیٹر کو یہ مغالطہ نہیں کہ سعودی ولی عہد خاشقجی کے قتل میں ملوث نہیں۔

سینیٹر گراہم نے کہا کہ امریکا سعودی عرب تعلقات باہمی مفادات اور حکمت عملی پر قائم ہیں لیکن ہم اس کی اتنی بھاری قیمت ادا کرنے کے روادار نہیں ہوسکتے۔

ٹیگس