Dec ۱۲, ۲۰۱۸ ۰۹:۵۹ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ سے جوہری معاہدے کے سلسلے میں کردارادا کرنے کا مطالبہ

ہالینڈ نے جوہری معاہدے سے متعلق ایران کی شفاف کارکردگی کی تصدیق کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جوہری معاہدے کے نفاذ کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

اقوام متحدہ میں ہالینڈ کے مندوب کیرل وان اوسٹروم نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران نے اراک ریسرچ ریکٹر IR40 کے منصوبے کو آگے نہیں بڑھایا بلکہ قدرتی یورینیم اور ایندھن کے مراکز سب عالمی ادارے کی نگرانی میں ہیں.

ڈچ نمائندے نے کہا کہ ایران نے عالمی ادارے کو اپنے پاس موجود ہیوی واٹر کی سطح سے آگاہ  کیاہے اور عالمی ادارے کی نگرانی میں ہیوی واٹر کی پیداوار کا عمل جاری ہے اور اس مدت میں ہیوی واٹر کی سطح 130 ٹن سے زیادہ نہیں.

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے عالمی وعدوں اور جوہری معاہدے سے ہٹ کر یورینم کی افزودگی پر کام نہیں کیا.

ہالینڈ کے نمائندے نے تمام اراکین، علاقائی ممالک اور عالمی برادری پر زور دیا کے ایران جوہری معاہدے کے بہتر نفاذ کے لئے ضروری اقدامات اٹھائیں.

یاد رہے کہ ڈچ حکومت نے ایران جوہری معاہدے سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کو حتمی شکل دینے میں سہولت کار کا کردار ادا کیا تھا.

 

ٹیگس