Dec ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۰:۰۵ Asia/Tehran
  • جوہری معاہدے کو یقینی بنانے پر تاکید

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے خطے اور دنیا کے اہم ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے جوہری معاہدے سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے نفاذ پر اپنی چھٹی رپورٹ پیش کی جس میں انہوں نے خطے اور دنیا میں اثر و رسوخ رکھنے والے ملکوں پر زور دیا کہ وہ اس معاہدے کے نفاذ کی ضمانت دیں.

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ عالمی سطح پر اجتماعی سفارتکاری کی اہم مثال اور کامیابی ہے جس کی توثیق سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے ذریعے کی گئی ہے لہذا عالمی برادری اس کے تحفظ کو یقینی بنائے.

گوٹیرش نے کہا کہ مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے جوہری معاہدہ حاصل ہوا جو دنیا میں جوہری تخفیف اسلحہ کے لئے بڑی اہمیت رکھتا ہے.

سربراہ اقوام متحدہ جنہوں نے اپنی گزشتہ رپورٹ میں امریکی علیحدگی اور جوہری معاہدے کے مستقبل پر تشویش کا اظہار کیا تھا، اس بار جوہری معاہدے کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ جوہری معاہدہ عالمی امن و سلامتی کے لئے ناگزیر ہے لہذا معاہدے کے تمام فریقین، اراکین سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ، خطے اور دنیا کے اہم ممالک اس کی بقا کی ضمانت دیں.

ٹیگس