Dec ۱۳, ۲۰۱۸ ۰۹:۴۹ Asia/Tehran
  • بن سلمان سعودی صحافی کا قاتل : نکی ہیلی

اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستعفی نمائندے نکی ہیلی نے کہا ہے کہ سعودی ولیعہد خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستعفی نمائندہ نکی ہیلی نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ سعودی حکومت اور ولیعہد بن سلمان ہی جمال خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار ہے۔

نکی ہیلی نے سی این این کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور خاص کر سعودی ولیعہد محمد بن سلمان جمال خاشقجی کے قتل کے براہ راست ذمہ د ار ہیں۔ اقوام متحدہ میں امریکی نمائندگی سے استعفی دینے کے بعد نکی ہیلی کا یہ پہلا بیان ہے۔

واضح رہے کہ استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانہ میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کو محمد بن سلمان کے حکم پر بہیمانہ طور پر قتل کردیا گیا تھا اور سعودی عرب نے خاشقجی کی لاش کو اب تک اس کے ورثاء کے حوالے نہیں کیا جبکہ سعودی عرب نے خاشقجی کے قتل میں ملوث بن سلمان کے قریبی ساتھیوں کو ترکی کے حوالے کرنے سے بھی انکار کردیا ہے۔

ٹیگس