Dec ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۶:۱۲ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کو جرمن ہتھیاروں کی سپلائی بند

حکومت جرمنی کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے لئے جرمنی کے ہتھیاروں کی سپلائی مکمل طور پر بند کر دی گئی۔

حکومت جرمنی کے ترجمان اسٹیفن سیبرٹ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے کے علاوہ اسلحہ سپلائی کے پہلے کے تمام لائسنس بھی منسوخ کر دیئے گئے۔
اس ترجمان نے یمن میں فائر بند کے نفاذ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فائربندی پر مکمل طور پر عمل درآمد سے بحران میں مبتلا دسیوں لاکھ یمنی شہریوں کو مدد پہنچانے کی راہ ہموار ہو گی۔
اس سے قبل یورپی پارلیمنٹ نے یمن کے خلاف برسرپیکار سعودی عرب کو ہتھیاروں کی سپلائی بند کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی تھی۔
پینتالیس ماہ سے جاری سعودی جارحیت اور محاصرے کی وجہ سے سولہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار زخمی ہوئے ہیں جبکہ لاکھوں لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔
اقوام متحدہ نے یمن کی موجودہ صورت حال کو دنیا کا بدترین انسانی المیہ قرار دیا ہے۔