Dec ۲۴, ۲۰۱۸ ۰۷:۵۸ Asia/Tehran
  • صیہونی وزیراعظم سفاک قاتل، ترک وزیر خارجہ

ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ’سفاک قاتل‘ قراردیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے وزیرخارجہ مولود چاوش اوغلو نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو مقبوضہ فلسطین میں جاری ظلم و بربریت پر جدید دور کا سفاک قاتل قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترکی اور اسرائیل کے درمیان لفظی جنگ کا آغاز ترک صدر کے ایک بیان پر اسرائیلی وزیراعظم کے ٹویٹ سے ہوا، نیتن یاہو نے قبرص میں کردوں کے خلاف آپریشن کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے رجب طیب اردغان کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ٹویٹ پر ترک صدر کے ترجمان ابراہیم کیلن نے کہا کہ نیتن یاہو کو ترک صدر کے سچ بولنے پر اعتراض کرنے کے بجائے فلسطین پر اپنے قبضے اور فلسطینی شہریوں پر بہیمانہ تشدد اور نسل کشی کے عمل کو ختم کرنا چاہیئے۔

ترک صدر کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کردوں کی ہمدردی سمیٹنے کی کوشش میں اپنے اندرونی مسائل سے جان نہیں چھڑا پائیں گے۔

ٹیگس