Dec ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۲:۴۷ Asia/Tehran
  • امریکی ڈالر کے بجائے یورو میں تجارت کرنے کی روسی تجویز

روس نے یورپی ممالک کو تجویز دی ہے کہ توانائی کے شعبے میں مشترکہ تجارت کے لئے امریکی ڈالر کے بجائے یورو کا استعمال کریں

روس کی معاشی ترقی کے وزیر میکسم اوریشکن کا کہنا تھا کہ روس کی غیرملکی تجارت بالخصوص یورپی ممالک کے ساتھ ڈالر میں ادائیگی کی سطح میں کمی آئی ہے.

انہوں نے کہا کہ تیل، گیس اور خام مصنوعات پر یورو کرنسی میں تجارت سے ڈالر کی مانگ میں کمی آئی ہے تاہم اس مقصد کے لئے مشترکہ تعاون اور کوششوں کو مزید فروغ دینا ہوگا.

روسی وزیر معاشی ترقی نے مزید کہا کہ محکمہ خزانہ، معاشی ترقی اور مرکزی بینک نے ملک کی اقتصادی سرگرمیوں میں ڈالر کے استعمال کو کم کرنے کے حوالے سے حکومت کو ایک منصوبہ پیش کیا ہے.

واضح رہے کہ روس ،ایران، چین، ترکی اور ہندوستان سمیت کئی ممالک نے امریکی ڈالر کے بجائے مقامی کرنسیوں میں تجارت کرنے پر تاکید کی ہے۔

 

ٹیگس