Jan ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۹:۳۵ Asia/Tehran
  • کیلیفورنیا میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ساحلی شہر ٹارینس میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔

 پولیس کے مطابق فائرنگ یہ واقعہ ساحلی شہر ٹارینس کے ایک بولنگ کلب میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے اچانک گولیاں چلا دیں۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں کم سے کم تین افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
 پولیس نے واقعے کی مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے جبکہ کوئی گرفتاری بھی عمل میں نہیں آئی ہے۔
امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں سالانہ کئی ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔
اسلحہ کی منافع بخش تجارت کی وجہ سے بااثر اسلحہ لابی، ملک میں گن کنٹرول قوانین وضع کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیتی ہے۔

ٹیگس