Jan ۰۷, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran
  • شام کے خلاف ایک اور امریکی سازش

شام میں دہشتگردوں کی شکست اور شامی فورسز کی فتوحات کے بعد امریکہ نے شام کے خلاف ایک نئی سازش تیار کی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے مشیر قومی سلامتی جان بولٹن نے بشار الاسد کی حکومت کو شام میں کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال سے باز رہنے کے لیے ایک بار پھر فضائی حملے کی دھمکی دے دی۔

امریکی مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن نے اسرائیل اور ترکی کے چار روزہ دورے کے آغاز پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرانے موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ شام میں کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال پر سخت امریکی ردعمل میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

مشیر امریکی سلامتی جان بولٹن نے مزید کہا کہ امریکی فوج شام میں رہتی ہے یا واپس چلی جاتی ہے، دونوں صورتوں میں اگر شام نے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے تو امریکا شام پر تیسری بار بھی فضائی حملے سے گریز نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکہ نے شام کی حکومت کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا واویلا کیا تھا جو بعد میں جھوٹا ثابت ہوا اور کیمیائی ہتھیار امریکہ کے حامی دہشتگردوں نے استعمال کئے تھے۔

 

ٹیگس