Jan ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۸:۱۶ Asia/Tehran
  • فرانس میں یلو ویسٹ مظاہروں کا آغاز

فرانس کے عوام نے ایک بار پھر ملک کے مختلف شہروں میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف یلو ویسٹ مظاہرے کئے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں لوگ یلو ویسٹ پہن کر فرانس کے مختلف شہروں کی سڑکوں پر اتر آئے اور انہوں نے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔
دارالحکومت پیرس کے علاقے بسٹیل میں ہونے والے ایسے ہی ایک مظاہرے میں شریک لوگ صدر امانوئل میکرون کے خلاف زبردست نعرے لگا رہے تھے۔
فرانس کے دوسرے بڑے شہر لیؤن میں بھی یلو ویسٹ والوں کی حمایت میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔
فرانس میں سترہ نومبر سے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں اب تک تقریباً دس افراد ہلاک اورسینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔
فرانس میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والا احتجاج اب سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاجی تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے جسے روکنے میں حکومت ناکام ہو گئی ہے۔