Jan ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۸:۵۳ Asia/Tehran
  • ٹرمپ نے ڈیموکریٹ کو شٹ ڈاؤن کا ذمہ دار قرار دے دیا

امریکی صدر نے ایک بار پھر ڈیموکریٹ کو ملک میں جاری طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

ہل نیوز کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ڈیموکریٹ کے رویئے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دیوار کی تعمیر کے لیے ان کے طلب کردہ بجٹ کی منظوری دے کر شٹ ڈاؤن ختم کرا سکتے ہیں۔
انہوں نے ایک بار پھر اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جب تک ڈیموکریٹ ارکان، دیوار کی تعمیر کے بجٹ کی منظوری نہیں دیتے، حکومت کا کام کاج ٹھپ رہے گا۔
 دوسری جانب امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ ایسا ہرگز نہیں ہو گا۔
امریکا میں حکومتی شٹ ڈاون کو بائیس روز ہو گئے جس کی وجہ سے پچیس فی صد وفاقی دفاتر میں کام کاج ٹھپ پڑا ہے اور آٹھ لاکھ ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔

ٹیگس