Jan ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۲ Asia/Tehran
  • جرمنی، ایئرپورٹ سیکورٹی اہلکاروں کی ہڑتال

جرمنی میں ایئر پورٹ سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے منصوبہ بند ہڑتال شروع کر دی ہے۔

جرمن پبلک سروسز یونین کے جاری کردہ بیان کے مطابق ہڑتال کے پہلے میں ہیمبرگ ایئرپورٹ کے سیکورٹی اہلکار پیر کے روز سے مکمل ہڑتال پر ہیں اور یہ سلسلہ مطالبات کی تکمیل تک جاری رہے گا۔
بیان کے مطابق دوسرے مرحلے میں جرمنی کے مصروف ترین، فرینکفرٹ ایئرپورٹ کے سیکورٹی ملازمین نے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ جرمنی دیگر ہوائی اڈوں کے سیکورٹی ملازمین بھی منگل سے ہڑتال میں حصہ لینے والے ہیں۔
سیکورٹی ملازمین اپنی تنخواہوں میں بیس یورو فی گھنٹہ کے اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔