Jan ۱۶, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۵ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کا یوٹرن پہ یوٹرن

امریکی صدرنے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہیں۔

گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کے خلاف انتہائی سخت بیان جاری کرتے ہوئے ٹوئٹ کی تھی کہ شام سے امریکی فوج کا انخلا شروع ہو گیا ہے اور اگر ترکی نے شام میں کردوں کو نشانہ بنایا تو امریکا ترکی کو اقتصادی طور پر تباہ کر دے گا۔ تاہم کل حیران کن طور پرانہوں نے پینترا بدلتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ میری ترک ہم منصب طیب اردوغان سے فون پر بات چیت ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی ترقی کے فروغ کے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے ترک صدر سے شام میں امریکی فوجی انخلا پر بھی گفتگو کی وہ شام میں ترکی کے سکیورٹی خدشات سے آگاہ ہیں اور اس کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ ترک وزیر خارجہ نے معیشت تباہ کرنے کی ٹرمپ کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کسی دھمکی سے ڈرنے یا خوف زدہ ہونے والے نہیں جس کے بعد ٹرمپ نے یوٹرن لیتے ہوئے ترکی کے حق میں بیان دیا۔

ٹیگس