Jan ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۷:۵۲ Asia/Tehran
  • حکومتی شٹ ڈاؤن سے بےپناہ نقصان ، وائٹ ہاؤس کا اعتراف

وائٹ ہاؤس نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن کا نقصان اس سے کہیں زیادہ ہوا جس کا اندازہ لگایاگیا تھا۔

وائٹ ہاؤس نے اپنے جاری کردہ اعداد و شمار میں کہا ہے کہ فیڈرل حکومت کے آٹھ لاکھ ملازمین کو گذشتہ پچیس روز سے کوئی تنخواہ نہیں ملی ہے اور حکومتی شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں جو اقتصادی نقصان ہوا ہے وہ اس سے کہیں زیادہ ہے جتنا اندازہ لگایا گیا تھا۔

ٹرمپ نے بجٹ کے اس قانون پر دستخط نہ کرکے جس میں میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے لئےپانچ ارب سات سو ملین ڈالر کے بجٹ کو منظوری نہیں دی گئی ہے پچھلے چار ہفتے سے فیڈرل حکومت کو شٹ ڈاؤن کررکھا ہے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہےکہ حکومتی شٹ ڈاؤن کے دوران لاکھوں فیڈرل ملازمین کے بے روزگار ہوجانے کی وجہ سے فیڈرل اداروں کو ہرہفتے اعشاریہ تیرہ فیصد کا نقصان ہورہا ہے۔

ٹیگس