Jan ۱۸, ۲۰۱۹ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے حکم پرانتخابات میں دھاندلی کرنے کا اعتراف

یہ انکشاف ہوا ہے کہ امریکی انتخابات میں دھاندلی ٹرمپ کے حکم پر کی گئی ۔

امریکی صدر ٹرمپ کے سابق وکیل نے کہا ہے کہ 2016 کے انتخابات کے سلسلے میں کی گئی دھاندلی ٹرمپ کے حکم پر کی اور اس پر شدید پچھتاوا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مائیک کوہن کا کہنا تھا کہ الیکشن دھاندلی پر جیسا واشنگٹن پوسٹ نے لکھا وہ میں نے صدر ٹرمپ کے حکم اور ان کے مفاد کے لیے کیا۔

مائیک کوہن نے کہا کہ مجھے ایک ایسے شخص کی اندھی تقلید کرنے پر سخت پچھتاوا ہے جو وفاداری کے قابل نہیں تھا۔

واضح رہے کہ واشنگٹن پوسٹ نے خبر دی تھی کہ مائیکل کوہن نے آن لائن عوامی رائے کا ڈیٹا صدر ٹرمپ کے حق میں کرنے کے لیے ایک آن لائن فرم کو پیسے دیئے تھے ۔

ٹیگس