Jan ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۱ Asia/Tehran
  • بحر اسود میں دوبحری جہاز میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک

روس سےملحقہ کرائمیا کے قریب بحر اسود میں دوبحری جہازوں میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک جبکہ 5 لاپتہ ہو گئے۔

روسی فیڈرل میری ٹائم اور ریور ٹرانسپورٹ ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ دو جہازوں میں آگ لگنے کے بعد ان میں سے ایک جہاز میں زبردست دھماکہ ہوا۔ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب ایک جہاز سے دوسرے جہاز میں سیال گیس منتقل کیا جارہا تھا۔

اناڈولوایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت دونوں جہازوں پر مجموعی طور پر 31 افراد سوار تھے اور جہازوں پر تنزامیہ کا جھنڈا لگاتھا۔ رپورٹ کے مطابق دونوں جہازوں کینڈی اور مائیسترو کا عملہ ہندوستان اور ترکی سے تعلق رکھتا تھا۔ جبکہ ترکی کے حکمران جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمیر سالک نے کہا کہ ماسکو میں واقع ترکی کے سفارت خانے سے موصولہ معلومات کے مطابق جہازوں پر عملہ کے 31 میں سے 16 ارکان ترکی کے شہری تھے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق جہاز پر تنزانیہ کا پرچم لگا تھا لیکن جہاز کے مالکان ترکی کے ہیں۔

موصولہ اطلاع کے مطابق ریسکیو حکام کو 11 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں جبکہ تین افراد سمندر میں ڈوب گئے ۔ دونوں جہازوں میں سوار 12 افراد کو بچالیا گیا ہے۔

 

ٹیگس