Jan ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۸:۲۹ Asia/Tehran
  • سوئزر لینڈ نے ایران کے ساتھ مالیاتی لین دین کا خصوصی چینل قائم کر لیا

سوئیزرلینڈ نے ایران کے ساتھ مالیاتی لین دین کا خصوصی سسٹم تیار کر لیا ہے۔

یہ بات ایران سوئیزرلینڈ مشترکہ ایوان تجارت کے سربراہ شریف نظام مافی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں دواؤں کی ترسیل اور اگلے مرحلے میں غلے کی ایکسپورٹ کے لیے اس مخصوص مالیاتی نظام کو استعمال کیا جائے گا۔
ایران سوئیزرلینڈ مشترکہ ایوان تجارت کے سربراہ شریف نظام مافی نے مزید کہا کہ ایران، تیل کا پیسہ ایشیا سے یورپ منتقل ہوتے ہی سوئیزرلینڈ کا قائم کردہ مالیاتی نظام کام کرنا شروع کر دے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت یورپ میں ایرانی سرمایہ موجود نہیں ہے اور ایران کی زیادہ تر رقم ہندوستان، چین اور جنوبی کوریا جیسے ممالک کے پاس ہے جو ایران سے تیل درآمد کرتے ہیں۔
 ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ سوئزر لینڈ کے دو بینکوں، ہیریٹیج بینک یا بی سی پی میں کوئی ایک، ایران کو رقوم کی منتقلی کا نظام چلائے گا۔
 سوئزر لینڈ سے ایران کے لیے برآمدات کا ساٹھ فی صد حصہ دواؤں اور میڈیکل آلات پر مشتمل ہے اور مخصوص مالیاتی نظام کے قیام سے دواؤں اور میڈیکل آلات کی ترسیل میں مزید آسانیاں پیدا ہوں گی۔

ٹیگس