Jan ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۹:۳۲ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ کے واقعات، 11 ہلاک 42 زخمی

امریکہ کے مختلف شہروں میں فائرنگ کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کے اعداد وشمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں بیالیس واقعات رونما ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعات ٹیکساس، جنوبی کیرولینا اور میسی سیپی میں پیش آئے جن میں گیارہ افراد ہلاک اور بیالیس زخمی ہوئے۔

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں سالانہ کئی ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ اسلحہ کی نفع بخش تجارت کی وجہ سے بااثر اسلحہ لابی ملک میں گن کنٹرول قوانین وضع کرنے کی، کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیتی ہے۔

ٹیگس