Jan ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۵:۳۲ Asia/Tehran
  • شام سے فوج نکالنے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، پوتن

روس کے صدر پوتن نے شام سے فوج نکالنے کے لئے امریکی صدر کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

روسی صدر ولادیمیرپوتن نے ماسکو میں ترکی کے صدر رجب طیب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ امریکا اگر شام سے نکلنے  کا ارادہ رکھتا ہے تو اس سے شام میں امن و استحکام کی صورت حال بہتر بنانے میں مدد ملے گی-

روسی صدر نے کہا  کہ شام میں فوجی کارروائیوں کو روک دینے کے لئے اپنائی گئی تدابیر کی حمایت سے دہشت گردی کے خلاف جنگ متاثر نہیں ہونی چاہئے-

انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ شمالی شام سے امریکی فوج کا انخلا ایک مثبت قدم ہو گا، کہا کہ روس شامی حکومت اور کردوں سے یہ درخواست کرتا ہے کہ وہ باہمی مسائل کے حل کے لئے بات چیت شروع  کر دیں-

ٹیگس