Jan ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۶:۳۵ Asia/Tehran
  • روس آئی این ایف کی خلاف ورزی کررہا ہے، نیٹو کاالزام

نیٹو کے سکریٹری جنرل نے روس پر آئی این ایف معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

نیٹو کے سکریٹری جنرل اسٹولٹنبرگ نے کہا ہے کہ روس کے میزائلوں کے بارے میں نیٹو اور روس کے نمائندوں کے درمیان برسلز مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ یورپ میں میزائلوں کی موجودگی ہے - نیٹو کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ روس آئی این ایف معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے اور اگر اس معاہدے کی رعایت نہ ہو تو پھر اس کی کوئی اہمیت نہیں رہ جاتی۔

یورپی ممالک روسی میزائلوں کو اپنی سلامتی کے لئے ایک ایسے وقت خطرہ سمجھ رہے ہیں جب ماسکو نے یہ یقین دلایا ہے کہ پانچ سو کلومیٹر تک مارکرنے درمیانہ فاصلے کے اس کے میزائل آئی این ایف معاہدے کے عین مطابق ہیں۔

انیس سوستاسی میں اس وقت کے امریکی صدر اور سابق سویت یونین کے رہنما نے آئی این ایف معاہدے پر دستخط کئے تھے۔

ٹیگس