Jan ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۹:۴۹ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ، 102 ہلاک و زخمی

امریکہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران فائرنگ کے واقعات میں کم از کم بتیس افراد ہلاک اور ستر دیگر زخمی ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات کے اعداد و شمار کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے ایک سو آٹھ واقعات میں بیشتر واقعات اوہایو، ٹیکساس اور نیوجرسی میں رونما ہوئے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں سالانہ کئی ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ اسلحہ کی نفع بخش تجارت کی وجہ سے بااثر اسلحہ لابی ملک میں گن کنٹرول قوانین وضع کرنے کی، کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیتی ہے۔

ٹیگس