Jan ۳۱, ۲۰۱۹ ۱۴:۵۵ Asia/Tehran
  • بریگزٹ پر نظرثانی کا کوئی امکان نہیں، صدر یورپی کمیشن

یورپی کمیشن کے صدر نے ایک بار پھر کہا ہے کہ بریگزٹ معاہدے پر برطانیہ کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں۔

 برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کو مخاطب کرتے ہوئے یورپی کمیشن کے صدر جین کلوڈ ینکر کا کہنا تھا کہ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کا موجودہ معاہدہ بہترین معاہدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بریگزٹ کے لیے اس سے اچھے معاہدے کا امکان دکھائی نہیں دیتا۔
 یورپی کمیشن کے صدر نے واضح کیا کہ برطانوی پارلیمنٹ کے حالیہ فیصلے سے موجودہ بریگزٹ معاہدے میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزیر اعظم تھریسا مے نے منگل کے روز یورپی یونین سے اپیل کی تھی کہ وہ برطانوی پارلیمنٹ سے بریگزیٹ کی منظوری کی خاطر دوبارہ مذاکرات کا آغاز کرے۔
 قابل ذکر ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ نے وزیراعظم تھریسا مے کے  پیش کردہ بریگزٹ پلان کو مسترد اور اس میں اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔
حکومت برطانیہ کے جاری کردہ بیان میں بریگزٹ معاہدے کی بعض شقوں پر دوبارہ مذاکرات کا اعلان کیا گیا ہے۔

ٹیگس