Feb ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۶:۰۲ Asia/Tehran
  •  بریگزٹ پر اسکاٹ لیںڈ کی مخالفت

اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نیکولا اسٹارجن نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ یورپی یونین سے اپنی علیحدگی کے اعلان کے باوجود اس سے نکلنے کی پوزیشن میں نہیں ہے اور اس کے بے پناہ منفی اقتصادی اور سیاسی نتائج برآمد ہوں گے۔

اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نیکولا اسٹارجن نے خبردار کیا کہ برطانیہ فی الحال یورپی یونین سے نکلنے کی پوزیشن میں نہیں ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ برطانیہ اور اسکاٹ لینڈ کے عوام کا مفاد اسی میں ہے کہ برطانیہ یورپی یونین میں باقی رہے۔
اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نیکولا اسٹارجن کے ساتھ ساتھ اسکاٹش نیشنل پارٹی کے ارکان کی اکثریت اور اسکاٹ لینڈ کی مقامی پارلیمنٹ نے بھی یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کی مخالفت کا اعلان کر رکھا ہے۔
برطانیہ کو انتیس مارچ تک یورپی یونین سے نکل جانا ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان نے کچھ عرصے قبل بریگزٹ کے معاملے پر برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان ہوئے سمجھوتے کے خلاف ووٹ دیا تھا۔
اس وقت برطانیہ کی کنزر ویٹو پارٹی کی حکومت پر بریگزٹ کے حوالے سے سخت دباؤ ہے اور اس پر یورپی یونین اور خود ملکی رائےعامہ کا دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔

ٹیگس