Feb ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۹:۰۳ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ، گیارہ ہلاک، بیس زخمی

امریکہ میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم گیارہ افراد ہلاک ہوگئے۔

فائرنگ کے اعداد شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز گن وائلینس آرکائیو کے مطابق اتوار کے روز ملک بھر میں فائرنگ کے سینتس واقعات پیش آئے جن میں مجموعی طور پر گیارہ افراد ہلاک ہوئے۔
 شمالی کیرولائنا، لوئیزیانا، الاباما اور ایلی نوائے میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات میں کم سے کم بیس افراد کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔
امریکہ میں آتشیں اسلحوں سے  فائرنگ میں ہر سال کئی ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ اسلحہ کی آزادانہ نمائش کے خلاف قوانین سخت بنانے کے عوامی مطالبے کے باوجود طاقتور اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے امریکی حکومت اور کانگریس، قانون سازی سے پہلو تہی کرتی آرہی ہے۔

ٹیگس