Feb ۱۷, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۵ Asia/Tehran
  • امریکی صدر ٹرمپ  نوبل انعام کے حقدار یا باراک اوباما

امریکی صدرنے خود کو نوبل انعام کا حقدار قراردیا ہے ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ وہ سابق صدر اوباما سے زیادہ نوبل امن انعام کے حق دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا پر اتنا اچھا کام کیا کہ جاپانی وزیر اعظم نے انھیں نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ جاپان کے اوپر سے شمالی کوریا کے میزائل گزرتے تھے، اب اچانک میزائل تھم گئے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نےکہاکہ یہ سب کچھ میں نے کیا ہے مگر ممکن ہے کہ انھیں نوبل امن انعام کبھی نہ ملے۔

انہوں نے کہاکہ کمیٹی نے نوبل انعام اوباما کو دے دیا جنہیں یہ پتا ہی نہ تھا کہ یہ اعزاز کیوں ملا ۔ تاہم ابھی تک اوباما کا رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اس قسم کی بےربط گفتگو کی وجہ سے مشہور ہیں اور امریکیوں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی انہی حرکتوں کی وجہ سے عالمی سطح پر امریکہ کا وقار مجروح ہوا ہے۔

 

ٹیگس