Feb ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۱ Asia/Tehran
  • امریکہ میں یرغمال بنائے جانے کا واقعہ، چار ہلاک

امریکہ میں یرغمال بنائے جانے کے ایک واقعے میں کم سے کم چار افراد ہلاک ہو گئے۔

 پولیس کے مطابق یرغمال بنائے جانے کا یہ واقعہ ریاست میسیسی پی کے شہر کلنٹن میں پیش آیا اور بارہ گھنٹے تک جاری رہا۔ اس دوران جائے وقوعہ پر متعدد بار فائرنگ بھی ہوئی۔
امریکہ کی وفاقی پولیس ایف بی آئی نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر کاروائی کی جس کے دوران چار افراد ہلاک ہو گئے۔

ابھی یہ واضح نے نہیں کہ چاروں افراد پولیس کی گولیوں سے مارے گئے ہیں یا یرغمال بنائے جانے والے شخص نہیں انہیں گولیا ماری گئی ہیں۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ اس نے یرغمال بنائے جانے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے تاہم یہ نہیں بتایا کہ اس کے مطالبات کیا تھے۔
 امریکہ میں سالانہ ہزاروں افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک یا زخمی ہو جاتے ہیں۔ امریکہ میں اسلحہ رکھنے کی آزادی ہے اور طاقتور اسلحہ لابی ملک میں گن کنٹرول قوانین بنانے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیتی ہے۔

ٹیگس