Feb ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۹:۳۹ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ کے واقعات، 17 ہلاک

امریکہ کی مختلف ریاستوں میں ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں کم از کم سترہ افراد ہلاک ہو گئے۔

مسلح حملوں کے واقعات کے اندراج کے امریکی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے اکیاون واقعات میں سترہ افراد ہلاک اور اکتیس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے بیشتر واقعات لوئیزیانا، نیوجرسی اور کیلی فورنیا میں رونما ہوئے۔

گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر فائرنگ کے ایک سو چھتیس واقعات میں، تینتالیس افراد ہلاک اور اسّی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

امریکہ میں ہر سال ہزاروں افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔

ٹیگس