Feb ۱۹, ۲۰۱۹ ۰۹:۳۳ Asia/Tehran
  • امریکہ میں ایمرجنسی کے خلاف احتجاج اور مظاہرے

امریکہ میں منعقد ہونے والے ملک گیر مظاہروں کے دوران ہزاروں مظاہرین نے پیر کو وائٹ ہاؤس کے باہر بھی مظاہرہ کیا۔

امریکہ میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے امریکہ -میکسیکو سرحد پر دیوار بنانے کے لئے فنڈز کو محفوظ کرنے کے مقصد سے ایمرجنسی کےاعلان کے خلاف کل واشنگٹن، نیویارک، شکاگو سمیت مختلف شہروں میں احتجاج و مظاہرے ہوئے۔

اس دوران مظاہرین اپنے ہاتھوں میں جعلی ایمرجنسی ختم کرو اورہم مہاجرین اور پناہ چاہنے والے لوگوں کے ساتھ ہیں جیسے نعرے لکھے بینر لیے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لئے بجٹ فراہم نہ کئے جانے کے مسئلے پر جاری اختلاف کے تناظر میں جمعے کے روز ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کر دیا۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حائل دیوار کی تعمیر کا مقصد تارکین وطن کا امریکہ میں داخلہ روکنا ہے۔

ایمرجنسی کے اعلان کے تحت حکومت، عدلیہ اور مقننہ کے قوانین کو معطل یا تبدیل کر سکتی ہے۔ اس قسم کی ایمرجنسی کا اعلان جنگ اور یا بڑے قدرتی آفات کے مواقع پر کیا جاتا ہے۔

ٹیگس