Feb ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۹:۵۸ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کو برطانوی ہتھیاروں کی سپلائی بند کی جائے، ڈیویڈ ملیبینڈ

برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے لئے برطانوی ہتھیاروں کی سپلائی پر پابندی لگائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ڈیویڈ ملیبینڈ نے اخبار فنانشل ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن کو چاہئے کہ ایسے ملکوں کو ہتھیاروں کی فروخت روک دے کہ جن کے ہاتھوں ہتھیاروں کے غلط استعمال اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ دیگر ملکوں کو جارحیت کا نشانہ بنانے کے لئے برطانوی ہتھیاروں کا استعمال غلط ہے اور اس سلسلے میں لندن حکومت کو ہوشیار رہنا چاہئے۔

اس سے قبل برطانوی دارالعوام کی بین الاقوامی کمیٹی نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ حکومت برطانیہ نے سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کرنے میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، سعودی عرب کے لئے برطانوی ہتھیاروں کی فروخت کا جواز منسوخ کئے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔