Feb ۲۰, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۹ Asia/Tehran
  • پاک و ہند کوکشیدگی ختم کرنے کے لئے مذاکرات کی چینی پیشکش

چین نے ہندوستان اور پاکستان کو خطے کے اہم ممالک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کشیدگی ختم کرنے کے لئے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق  ترجمان چینی وزارت خارجہ نے معمول کی نیوز بریفنگ میں پاک وہند کشیدگی  کےسوال کا جواب دیتے ہوئے ہندوستان کوپاکستان سے کشیدگی کی بجائے مذاکرات کا مشورہ دے دیا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان خطے کے اہم ممالک ہیں، پاک و ہند کے مستحکم  تعلقات خطے کے استحکام اور امن و سلامتی کے لئے انتہائی ضروری ہیں، امید ہےدونوں ملک تحمل سےکام لیتے ہوئے مذاکراتی راہ اختیار کریں گے۔

واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد ہندوستان و پاکستان کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہو گئے۔

ٹیگس