Feb ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۴:۱۷ Asia/Tehran
  • اختلافات کے حل کے لئے ہندوستان و پاکستان سے چین کی اپیل

چین کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے ہندوستان و پاکستان سے اختلافات کے حل میں تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوان نے ہندوستان اور پاکستان کو خطے کے اہم ممالک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کشیدگی ختم کرنے کے لئے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان خطے کے اہم ممالک ہیں اور دونوں ملکوں کے مستحکم تعلقات خطے کے استحکام اور امن و سلامتی کے لئے انتہائی ضروری ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ دونوں ممالک تحمل سے کام لیتے ہوئے مذاکرات کی راہ اختیار کریں گے۔واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد ہندوستان و پاکستان کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہو گئے۔

ٹیگس