Feb ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۲۹ Asia/Tehran
  • 150 اور 140 ایٹم بم رکھنے والے ممالک میں کشیدگی

پاکستان کے پاس 150 اور ہندوستان کے پاس 140 ایٹم بم ہیں۔

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی کشمیر کے علاقے پلوامہ میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ دونوں پڑوسی ممالک آزادی کے بعد سے کشمیر کے معاملے پر دو مرتبہ جنگ لڑ چکے ہیں اور پلوامہ حملے کے بعد اب ایک بار پھر ایک دوسرے کو جنگ کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ جنگ کی دھمکیاں دو ایسے ممالک دے رہے ہیں جو ایٹمی ہتھیار رکھتے ہیں اور انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پاس 140 سے 150 جوہری ہتھیار ہیں جبکہ ہندوستان کے پاس 130 سے 140 ایٹمی ہتھیار ہیں۔

ہندوستانی فوج کی تعداد 12 لاکھ ہے، اس کے پاس 3565 ٹینک، 3100 انفنٹری لڑاکا گاڑیاں، 336 اے پی سی، 9719 توپ خانہ ہے۔ جبکہ پاکستانی فوج کی تعداد کم ہے، اس کے 5 لاکھ 60 ہزار فوجی ہیں، ٹینکوں کی تعداد 2496، 1605 اے پی سی، 4472 آرٹلری گن بشمول 375 سیلف پروپیلڈ توپیں ہیں۔

ٹیگس