Feb ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۴:۱۱ Asia/Tehran
  • ڈیموکریٹس کے بل کو ویٹو کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی

امریکی صدر ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ڈیموکریٹس ارکان میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کی مخالفت میں کوئی بل کانگریس میں پیش کریں گے تو وہ اس کو ویٹو کر دیں گے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ  ڈیموکریٹس ارکان میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لئے نافذ کی گئی ایمرجنسی کے خلاف جو بھی قرارداد یا بل کانگریس میں پیش کریں گے وہ اس کو ویٹو کردیں گے-

ان کا کہنا تھا کہ امریکی عوام سرحدی سیکورٹی چاہتے ہیں اور انہیں اس کے لئے ایک دیوار کی ضرورت ہے-

امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹس ارکان نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے خلاف جمعے کو ایک بل سینیٹ میں پیش کیا تھا۔

سینیٹ میں ریپبلکنز کی اکثریت ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے اس سے پہلے کہا تھا کہ قانون کے دائرے سے ٹرمپ کا باہر نکلنے کا فیصلہ اس لئے ہے کہ ٹرمپ ایمرجنسی نافذ اور قانون کو معطل کر کے وہ سب کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں جو وہ قانونی طریقے سے حاصل نہیں کر سکے ہیں-

 میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے مسئلے پر امریکی صدر ٹرمپ اور کانگریس کے درمیان شدید اختلاف کی وجہ سے گذشتہ برس بائیس دسمبر سے رواں برس پچیس جنوری تک حکومتی شٹ ڈاؤن رہا تھا اور لاکھوں ملازمین کو جبری چھٹیوں پر بھیج دیا گیا تھا-

 

ٹیگس