Feb ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۷:۱۶ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کا یوٹرن، شام میں فوج باقی رکھنے کا اعلان

امریکی صدر ٹرمپ نے شام سے فوج واپس بلانے کے اپنے اعلان سے پسپائی اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے کچھ فوجی شام میں باقی رکھیں گے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہ جنھوں نے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ شام سے اپنی فوج واپس بلارہے ہیں، کہا ہے کہ واشنگٹن شام میں اپنے فوجیوں کی کچھ  تعداد باقی رکھ سکتا ہے-

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا شام میں موجود دیگر ملکوں کے فوجیوں کے شانہ بشانہ اپنے بھی کچھ فوجیوں کو باقی رکھ سکتا ہے-

یہ ایسی حالت میں ہے کہ جمعے کی شام امریکا کے ایک سینیئرعہدیدار نے بھی کہا تھا کہ شام میں چار سو امریکی فوجی باقی رہیں گے- مذکورہ امریکی عہدیدار نے کہا تھا کہ امریکا مجموعی طور پر چار سو فوجیوں کو شام میں باقی رکھے گا-

امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ان میں سے کچھ فوجی شام کے شمال مشرقی علاقے میں ہوں گے جبکہ کچھ تنف میں امریکی فوجی اڈے میں تعینات ہوں گے-

اس سے پہلے وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا تھا کہ امریکا صرف دو سو فوجیوں کو فی الحال شام میں باقی رکھے گا-

امریکی صدر ٹرمپ نے گذشتہ دسمبر میں اعلان کیا تھا کہ واشنگٹن شام سے اپنے سبھی دو ہزار فوجیوں کو واپس بلا رہا ہے-

ٹیگس