Feb ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۸ Asia/Tehran
  • امریکا میں 2 طیارے گرکرتباہ، 2 ہلاک

امریکی ریاست میسا چیوسٹس میں چھوٹا طیارہ اور ہیوسٹن کے نزدیک کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، دونوں حادثات میں دو افراد ہلاک جبکہ مزید تین افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

امریکی شہر ہیوسٹن کے نزدیک حادثہ کا شکار ہو‏‏ئے کارگو طیارے میں سوار تینوں افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے جبکہ طیارہ ایمیزون کا تھا جومیامی سے ہیوسٹن جا رہا تھا۔

دوسرا حادثہ امریکی ریاست میسا چیوسٹس کے علاقے مینز فیلڈ میں پیش آیا ،جہاں چھوٹا طیارہ ائیرپورٹ پرگرنے سے اس میں آگ لگ گئی،حادثے میں انسٹرکٹر سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے۔

اسٹیٹ پولیس اورفیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نےمعاملے کی تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

 

ٹیگس