Mar ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۷:۵۲ Asia/Tehran
  • روس نے امریکی اسٹرٹیجی کے مقابلے کی حکمت عملی تیار کر لی

روس کی مسلح افواج نے امریکہ کی نئی فوجی اسٹریٹیجی کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

روسی میڈیا کے مطابق مسلح افواج کے سربراہ والری گراسیموف نے امریکہ کی وزارت جنگ پینٹاگون کو اس کی نئی فوجی پالیسی کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ نے جاسوسی سرگرمیوں کے ذریعے ملک میں عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کی تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔
 جنرل والری گراسیموف نے صراحت کے ساتھ کہا کہ روس نے امریکی جنگی پالیسی کے مقابلے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔
اس سے پہلے امریکی فوج کے سربراہ ڈیوڈ گولڈفائن نے روس اور چین کے مقابلے کے لیے نئی جنگی حکمت عملی کا اعلان کیا تھا جس میں دشمن کی سرزمین میں اندر گھس کر حساس مقامات پر حملے کی بات  کہی گئی تھی۔
 امریکہ کے فوجی حکام نے اس منصوبے پرعملدرآمد کے لیے ایک سو پینتیس ارب ڈالر مختص کیے ہیں اور پانچویں نسل کے ایف پینتیس طیارے، اس میں بنیادی کردار ادا کریں گے۔

ٹیگس