Mar ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۸:۲۱ Asia/Tehran
  • وینزوئیلا کے خلاف واشنگٹن کی سرگرمیوں پر پوری نظر ہے، روس

روس کے وزیراعظم نے بحران وینزوئیلا میں امریکی کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو وینزوئیلا میں واشنگٹن کی فوجی مداخلت کی کوششوں پر پوری نظر رکھے ہوئے ہے۔

دیمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ واشنگٹن، وینزوئیلا میں فوجی مداخلت کی کوشش کر رہا ہے اور اس کی نقل و حرکت بھی جاری ہے مگر روس اس کی فوجی مداخلت کے خلاف ہے اور وہ مسئلے کے حل کے لئے حکومت اور مخالفین کے درمیان مذاکرات کی ترغیب دلانے کی کوشش کر رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ ماسکو وینزوئیلا میں امن کا خواہاں ہے اور یہ مقصد صرف مذاکرات کے ذریعے ہی حاصل ہو سکتا ہے۔ روس کے وزیر اعظم نے وینزوئیلا میں امریکی کردار پر تنقید کی اور کہا کہ امریکی مداخلت سے صورت حال بگڑتی ہی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ امریکہ نے دنیا کے آزاد ملکوں کے داخلی امور میں مداخلت سے پرہیز پر مبنی اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے وینزوئیلا کے خلاف فوجی اقدام کی دھمکی دی ہے۔

ٹیگس