Mar ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۵ Asia/Tehran
  • وینیزویلا میں امپریلزم کے خلاف مظاہرے کی اپیل

وینیزویلا کے قانونی صدر نکولس مادورو نے اپنے ملک کے عوام سے امپریلزم کے خلاف مظاہرے کرنے کی اپیل کی ہے۔

انھوں نےوینیزویلا کے سابق صدر ہوگو چاویز کی برسی کی مناسبت سے منگل کے روز تقریر کرتے ہوئے اپنے ملک کے عوام سے نو مارچ کو امپریلزم کے خلاف مظاہرے کرنے کی اپیل کی۔

مادورو نے کہا کہ نو مارچ امریکہ کے اس وقت کے صدر اوباما کے اس شرمناک بیان کی چوتھی برسی ہے جس میں انھوں نے وینزوئیلا کو ایک خطرہ قرار دیا تھا۔

امریکہ کے اس وقت کے صدر بارک اوباما دو ہزار پندرہ میں ایک آرڈینینس پر دستخط کر کے وینیزویلا و امریکہ کی قومی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا تھا اور اس ملک کی مختلف سیاسی و فوجی شخصیات کے خلاف پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

نکولس مادورو نے اپنی تقریر میں وینیزویلا کے سیاسی مخآلفین اور ان کے لیڈر خوان گآئیدو کے اقدامات کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا ملک میں کشیدگی پیدا کرنے والے اقلیتوں کو شکست دی جائے گی اور کسی کو بھی امن و امانا کی صورت حال بگاڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ٹیگس