Mar ۰۸, ۲۰۱۹ ۰۹:۳۳ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کی میزائلی سرگرمیاں

امریکی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنی میزائل لانچ سائٹ پر معمول کی سرگرمیاں بحال کردی ہیں۔

اسپیشلائزڈ ویب سائٹ 38 نارتھ اور تھنک ٹینک سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز نے سیٹلائٹ تصاویر جاری کی ہیں جن میں سوہائی سیٹلائٹ لانچنگ اسٹیشن پر تعمیراتی سرگرمیاں دیکھی جاسکتی ہیں ۔ یہ وہی سائٹ ہے جسے کیم جونگ ان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان گزشتہ سال جون میں ملاقات کے بعد شمالی کوریا نے غیر فعال کرنا شروع کردیا تھا ۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا شمالی کوریا کے ساتھ تعمیری بات چیت کے لیے تیار ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ سوہائی میزائل سائٹ کے معاملے پر امریکا کا شمالی کوریا سے رابطہ ہے یا نہیں ۔

ٹیگس