Mar ۰۸, ۲۰۱۹ ۰۹:۴۷ Asia/Tehran
  • خاتون امریکی سینیٹرجنسی زیادتی کا شکار

خاتون امریکی سینیٹر نے جنسی زیادتی کا شکار ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

امریکی سینیٹر مارتھا میک سیلی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ امریکی فضائیہ میں پائلٹ تھیں تو ان کے سینئر افسر نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا تاہم میک سیلی نے زیادتی کرنے والے کا نام نہیں بتایا۔

امریکی فوج میں جنسی حملوں کے واقعات سے متعلق ایک سینیٹ سب کمیٹی کی سماعت کے دوران میک سیلی نے کہا کہ اس واقعے کی شکایت بھی نہیں کی کیوں کہ انہیں سسٹم پر اعتماد نہیں تھا۔

میک سیلی، امریکی فضائیہ کی پہلی جنگی ہوا باز تھیں اور اب ریاست ایری زونا سے ری پبلکن پارٹی کے ٹکٹ پر سینیٹر ہیں۔

ٹیگس

کمنٹس