Mar ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۹:۰۵ Asia/Tehran
  • امریکی پولیس کی ایک ڈرائیور پر اندھادھند فائرنگ

امریکی ریاست ارکنزاس میں ایک پولیس افسر نے پندرہ گولیاں مار کر ایک ڈرائیور کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

لٹل راک کے محکمہ پولیس نے ایسی تصاویر شائع کی ہیں جن میں ایک پولیس افسر ایک شخص پر فائرنگ کر رہا ہے اور اس نے اسے پندرہ گولیاں ماریں۔

لٹل راک کے میئر کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر بائیس فروری کی ہیں جو پولیس کی گاڑی اور سیکورٹی کیمروں کی کھنچی ہوئی ہیں۔

ان تصاویر میں دیکھا گیا ہےکہ چارلز اسٹارک نامی پولیس افسر، بریڈلی بلیک شائر نامی ایک مشتبہ شخص کی گاڑی کے سامنے کھڑا ہو کر اس پر فائرنگ کر رہا ہے۔

اس پولیس افسر کا کہنا ہے کہ اس نے پولیس اسٹیشن کی اس رپورٹ پر کارروائی کی ہے کہ اس شخص کے پاس موجود گاڑی چوری کی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں اس قسم کے جرائم معمول  بنتے جا رہے ہیں اور اب تک سیکڑوں افراد پولیس کے تشدد و فائرنگ کے نتیجے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

ٹیگس