Mar ۱۰, ۲۰۱۹ ۰۸:۳۱ Asia/Tehran
  • اب امریکی شہریوں کو بھی یورپ کا ویزا لینا پڑے گا

یورپی ممالک نے2021 کے بعد امریکی شہریوں پر ویزے کے بغیر یورپی ممالک میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

یورپی یونین کے مطابق امریکی شہریوں کو یورپ کا سفر کرنے کے لیے نئے سیکیورٹی نظام کے مطابق ویزے کی ضرورت ہوگی۔ یورپی یونین کے مطابق یہ نیا اقدام دہشتگردی اورغیر قانونی تارکین وطن سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔

اس نئی پالیسی کے اعلان سے قبل امریکی شہری بغیر ویزے کے 90 دنوں تک یورپ میں قیام کرسکتے تھے۔

ویزے کی نئی پالیسی کے نفاذ کے بعد امریکی شہریوں کو ویزے کے لیے پاسپورٹ، کریڈٹ یا ڈبیٹ کارڈ اور ای میل کی ضرورت ہوگی۔ اس ویزے کے حصول کے بعد امریکی شہریوں کو یورپ میں تین سال کے اندر جتنی بار وہ چاہیں داخلے کی اجازت ہوگی۔

 

ٹیگس