Mar ۱۰, ۲۰۱۹ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran
  • داعش سرغنہ ابوبکر بغدادی فرار کر گیا

ابو بکر بغدادی اپنے ساتھی دہشت گردوں کو چھوڑ کر بھاگ گیا۔

النہرین کی رپورٹ کے مطابق شام میں سرگرم وہابی دہشت گرد گروہ داعش کے چچنی کمانڈر ابو محمد نے کہا ہے کہ داعش کا سرغنہ ابو بکر بغدادی ہمیں چھوڑ کر فرار ہوگیا ہے۔

عراق کے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شام کے علاقہ باغوز سے حال ہی میں جو دہشت گرد خارج ہوئے ہیں  انھوں نے ابو بکر بغدادی سے اپنی بیعت توڑ دی ہے۔

ابو محمد کا کہنا تھا کہ داعش کو شام کے علاقے باغوز میں ذلت آمیز شکست ہوئی ہے جس کی بنا پرداعش کے حوصلے پست ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل برطانوی اخبار دی سن نے لکھا تھا کہ داعش دہشت گرد گروہ کا سرغنہ ابوبکر البغدادی افریقی ملک چاڈ یا نائیجر کے قریب کہیں روپوش ہوا ہے ۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق داعش دہشت گرد گروہ کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کے اختیارات ایک کمیٹی کو منتقل ہو گئے ہیں اور وہ داعش گروہ کو کنٹرول کرنے کی اپنی صلاحیت اور اثرورسوخ کھو چکا ہے اور اسی لئے اب ادھر ادھر فرار کا راستہ اختیار کر رہا ہے تاہم داعش دہشت گرد گروہ نے ان تمام رپورٹوں کی تردید کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ ابوبکر البغدادی داعشی صفوں کو منظم کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔

عراق و شام سے داعش گروہ کا تقریبا صفایا ہو جانے کے باوجود ابوبکر البغدادی اس دہشت گرد گروہ کو باقی رکھنے کی کوشش کر رہا ہے اور یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس وقت وہ عالمی سطح پر ایک ایسا دہشت گرد سرغنہ ہے کہ جس کی بین الاقوامی قانونی تنظیموں اور اداروں اور عالمی عدالت کو تلاش ہے۔

 

ٹیگس