Mar ۱۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۳۸ Asia/Tehran
  • لائن آف کنٹرول پر فائرنگ 2 ہلاک 8 زخمی

پاک و ہند افواج کے مابین لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔

پاکستان نے دعوی کیا ہے کہ ہندوستانی فوج  نے اتوار کی سہ پہر 2 بجے کے قریب چکوٹھی، پانڈو اور کھلانہ سیکٹرز کی سول آبادی پرگولہ باری کی جس سے ایک بزرگ غلام محمد ولد محمد شیر اورایک خاتون نوشہادہ زوجہ ہلاک جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ فائرنگ سے متعدد مکانات، ایک گاڑی، ایک ایمبو لینس کو نقصان پہنچا۔

ادھر ہندوستان نے دعوی کیا ہے کہ بارہمولہ اور پونچھ اضلاع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کمل کوٹ اور کرشنا گاٹھی سیکٹروں میں اتوار کے روز پاکستانی شیلنگ کی وجہ سے چار عام شہری زخمی جبکہ ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے پرلائن آف کنٹرول پرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔

ٹیگس